
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس ،نیب کی طرف سے خواجہ برادران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی
احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،دونوں کو 16فروری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم
ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

(جاری ہے)
عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد خواجہ برادران کو 16 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے پاس ہمارے خلاف کچھ نہیں تھا، سو بار بھی پوچھتے تو کچھ برآمد نہ ہوتا،جو بھی شہریوں کے حقوق کی بات کرے اسکے خلاف ہمارے ملک میں بدقسمتی سے یہی کچھ ہوتا ہے، آئین اور قانون پر چلنے کی وجہ سے ہمارے ساتھ ایسا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے پروڈکشن آرڈرز روکنے کے لیے شدید حکومتی دبائو کا سامنا کر رہے ہیں، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنا منتخب ایوان کی توہین ہے۔ حکومت نے پچھلے سیشن میں اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہو کر قومی اسمبلی کا اجلاس لمبے عرصے کے لئے ملتوی کر دیا، وزیراعظم اور ان کے بعض ساتھیوں نے اسمبلی کی حرمت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، حکومت قومی اسمبلی کو اسکول کی اسمبلی بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی میں میری نمائندگی کے بعد میرا نوٹیفکیشن روکے رکھنا پارلیمانی روایت کے منافی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا انتقامی رویہ ایسا ہی رہا تو یہ لوگ جلد سیاست کے پاتال تک پہنچ جائیں گے۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور عدالت کی جانب آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ۔ اس کے ساتھ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی احتساب عدالت کے اطراف میں تعینات رہیں۔کارکنوں نے احتساب عدالت داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے کارکنوں کو داخل ہونے سے روک دیاجس پر لیگی کارکنوں کی پولیس سے دھکم پیل بھی ہوئی۔نیب حکام خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے لیکر روانہ ہوئے تو مرکزی گیٹ پر لیگی کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی کی ۔کارکن گاڑی کے آگے کھڑے ہوکر اور ساتھ جاتے ہوئے نعرے لگا تے رہے ۔واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب )نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف ..
-
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کیلئے وفاق سے سفارش کا فیصلہ
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.