نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل ،صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ‘مریم اورنگزیب

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل ،صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے اور صحت بارے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کی اطلاعات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کو فی الفور ہسپتال منتقل کیاجائے تاکہ انہیں مناسب طبی دیکھ بھال میسر آسکے،پنجاب حکومت کے قائم کردہ انڈیپنڈنٹ بورڈ کی رپورٹس محمد نواز شریف کے اہلخانہ کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بلاتاخیر اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے ،نواز شریف کی فوری ہسپتال منتقلی کے انتظامات کیے جائیں۔