Live Updates

وزیراعظم کو عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ، فواد چوہدری

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے پہلے عوام کو خوش کرنے کے لیے حج پر سبسڈی دی ، اب ایسا ممکن نہیں ، وزیر اطلاعات

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

وزیراعظم کو عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ، فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے۔پروگرام کے دوران حج اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انتخابات سے پہلے عوام کو خوش کرنے کے لیے حج پر سبسڈی دی لیکن اب حکومت کے لیے ایسا ممکن نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات