
گیس قیمت میں اضافے سے تمام لوگ متاثر ہوئے ہیں، وزیر پٹرولیم کااعتراف
پانچ سال میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ، مجبوری میں قیمت بڑھانا پڑی ،ملک چلانا ہے تو عوام کو بوجھ بر داشت کر نا پڑیگا ،عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی،آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے، غلام سرور خان کی افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میڈیا کو وزیر مذہبی امور کی خبر دینے سے پہلے تصدیق کرنا چاہیے، افتخار درانی
ہفتہ 2 فروری 2019 18:52

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔
انہوںنے کہا کہ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی جو 337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ مجبوری میں گیس کی کی قیمت بڑھانا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں میں کم سلیب والا بھی اونچی سلیب میں آ گیاجس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ مقامی گیس پر سبسڈی حکومت کتنی دیر تک دے سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک زمانے میں منافع بخش کمپنی خسارے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آخری سال میں 55 ارب روپے کی گیس اسکیم دیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پنجاب کی صنعتوں کو 25 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔ انہوکںنے کہاکہ ملک کو چلانا ہے کہ عوام کو یہ بوجھ برداشت کرنا ہو گاتاہم آئندہ سال حالات بہتر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ گیس کرائسس کو حل کرنے کیلئے مقامی تیل و گیس کی تلاش تیز کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ عوام کیلئے مشکل ہے،جن کے بل 20 ہزار سے زائد ہیں ان کی چار اقساط کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ سوئی کمپنیوں کے دفاتر ہفتہ اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ گیس کی قیمتوں کا تعین کی منظوری ای سی سی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی کمپنیوں کی تنخواہیں بہت زیادہ ہے،انکی تنخواہیں بھی سرکاری ملازمین جتنی ہونی چاہیے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ عوام کو حقائق بتائے ہیں کیونکہ پر عوام پہ بوجھ ہے۔ ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ اقساط کی تعداد چار سے زائد کرنے پر بھی غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ کی بنیادی وجہ روپے کی قیمت میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں کم از کم 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔سعودی عرب پٹرولیم کے شعبے کے علاوہ کھاد ایل این جی زراعت اور متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کریگا۔افتخار درانی نے کہا کہ میڈیا کو وزیر مذہبی امور کی خبر دینے سے پہلے تصدیق کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے بھی قبضہ مافیا میں شامل کیا گیاتاہم میرے سے بھی تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے مالی مشکلات ضرور ہیں مگر آنے والے دن اچھے ہیں۔ اس موقع پروزیرپٹرولیم نے کہاکہ وزیر مذہبی امور نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.