بھارت سے بھی ڈیم فنڈ کیلئے عطیات موصول

سابق چیف جسٹس کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیم فنڈ میں اب تک کل 9 ارب 60 کروڑ روپے جمع ہو چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 فروری 2019 20:08

بھارت سے بھی ڈیم فنڈ کیلئے عطیات موصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء) بھارت سے بھی ڈیم فنڈ کیلئے عطیات موصول، سابق چیف جسٹس کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیم فنڈ میں اب تک کل 9 ارب 60 کروڑ روپے جمع ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیم فنڈ میں اربوں روپے اکٹھے ہو چکے ہیں۔ 31 نوری 2019 تک 9 ارب، 60 کروڑ،29 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک سے سب سے زیادہ عطیات امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم بیرون ملک پاکستانیوں کا حصہ 2 ارب روپے سے بھی کم ہے۔ ڈیم فنڈ میں عطیات بھیجنے والوں میں بھارت، افغانستان اور چین سے بھی پاکستانی شامل ہیں۔ بھارت سے 40 ہزار3 سو 60، افغانستان سے 1لاکھ 27 ہزار جبکہ چین سے 2 لاکھ 3 ہزار 595 روپے ڈیم فنڈ میں آئے۔ امریکہ سے 46 کروڑ5 لاکھ 99 ہزارسے زائد، برطانیہ 35 کروڑ 12 لاکھ 70ہزار، سعودی عرب سے 10 کروڑ 46 لاکھ جبکہ یو اے ای سے 6 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈیم فنڈ میں آئی ۔ پاکستان میں شہریوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 8 ارب 23 کروڑ55 لاکھ 68608 روپے جمع کروائے گئے۔