حلقہ برنالہ یونین کونسل ملوٹ کے گاؤں ببوٹ غربی سے درجنوں افراد پیپلزپارٹی چھوڑ کرمسلم کانفرنس میں شامل

بدھ 6 فروری 2019 13:33

برنالہ چھمب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) حلقہ برنالہ یونین کونسل ملوٹ کے گاؤں ببوٹ غربی سے درجنوں افراد پیپلزپارٹی چھوڑ کرمسلم کانفرنس میں شامل ۔ کاروان شفیق جرال کو مضبوط کر نے کا عہد ۔ شامل ہونے والوں میں حاجی چوہدری رزاق، چوہدری اشفاق ، چوہدری الطاف ،چوہدری نذیر ، چوہدری نثار احمد ،چوہدری افضال احمد ،چوہدری بشیر احمد ، چوہدری نصیر احمد ، چوہدری جمیل احمد ، چوہدری نو ید احمد ،چوہدری صابر حسین ،چوہدری ندیم صابر ، چوہدری ولید صابر ،چوہدری فیض ، چوہدری یاسین ،چوہدری نادر حسین ، چوہدری جاوید ، چوہدری رفاقت ، چوہدری خورشید ، چوہدری آصف، چوہدری عثمان ، چوہدری امتیاز ،چوہدری محمد حسین ، چوہدری محمد صدیق، چوہدری مختار ،چوہدری راسب، چوہدری آصف ،چوہدری شفیق ، چوہدری خرم ، چوہدری عمر ، چوہدری حبیب ، چوہدری اعظم ، چوہدری امجد ، چوہدری تصور، چوہدری افضال ،چوہدری ناظم ، چوہدری عاصم ، چوہدری اسد ، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری شمشیر ، چوہدری وحید ، چوہدری زیب ، چوہدری فیض احمد ،چوہدری فیاض ، چوہدری ریاض ،چوہدری اسامہ ، چوہدری آفتاب ، چوہدری اقبال ، چوہدری مظہر اور چوہدری زاہد نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اور کاروان شفیق کو مضبوط کر نے کا علان ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک میٹنگ زیر صدارت حاجی چوہدری محمد رزاق ببوٹ غربی کے مقام پر ہوئی ۔جس میں مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت اور اُنکے ساتھیوں کا بھرپور استقبال کیا اور میٹنگ میں شریک افراد کے لیے چوہدری اشتیاق نے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر قائمقام صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جو انہوں نے مسلم کانفرنس کے ساتھیوں پر اعتماد کیا اور میری حمایت کا اعلان کیا انشاء اللہ میں آپکی عزت ووقار میں اضافہ کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنی جماعت مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے جس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک کردار ادا کیا ۔اور پورے آزاد کشمیر میںتعمیر وترقی کروائی ،آپکے علاقہ میں بھی مسلم کانفرنس کی حکومتوں نے بے شمار کام کروائے ، میں نے حلقہ برنالہ میں بے شمار تعمیر وترقی کے کام کروائے ،سڑکیں تعمیرکروائیں ، آپکے علاقہ میں بھی سڑکیں پختہ کیں ، راستے بنوائے ، بجلی کے نظام کو درست کیا ،پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی ، پختہ راستے تعمیر کروائے ،رواداری شرافت ،تعمیر وترقی کی سیاست کو فروغ دیا ،جسکی وجہ سے آپکے شامل ہونے کی وجہ سے میری آپکے علاقہ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔

انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی ،کہ آپ مشکل حالات میں استقامت کے ساتھ میرے ساتھ رہے ،جسکی وجہ سے آج آپکی محنت کی وجہ سے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں ، اس موقعہ پر مرزا محمد نواز جرال ایڈووکیٹ ، مرزا محمد صادق جرال ایڈووکیٹ ،مرزا اعجاز جرال ایڈووکیٹ ، چوہدری مدثر نذیر ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد عرفان جرال ، چوہدری منور حسین ، راجہ شاید رشید ایڈووکیٹ ، عثمان خالد جرال ، مرزا زبیرعرف جارا جرال ، حاجی نور حسین آف ببوٹ غربی ، حاجی محمد صادق آف ببوٹ غربی ،چوہدری نذیر حسین جذباتی نے بھی خطا ب کیا اور مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اُنکو یقین دلایا کہ وہ اُنکی عزت ووقار میںاضافہ کرنے میں بھرپور کوشش کریں گے ۔