Live Updates

پیپلزپارٹی کا ا صغر خان ریفرنس معاملے پر عبدالستار ایدھی کا انٹرویو ریفرنس کا حصہ بنانے کا مطالبہ

اصغر خان ریفرنس بہت سارے سازشی بے نقاب ہونگے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا بیان

ہفتہ 9 فروری 2019 18:33

پیپلزپارٹی کا ا صغر خان ریفرنس معاملے پر عبدالستار ایدھی کا انٹرویو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے ا صغر خان ریفرنس معاملے پر عبدالستار ایدھی کا انٹرویو ریفرنس کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہاکہ اصغر خان ریفرنس کی سماعت پر سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کا ٹی وی انٹرویو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔

سعید غنی نے کہاکہ اصغر خان ریفرنس بہت سارے سازشی بے نقاب ہونگے۔سعید غنی نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا راستہ روکنے کیلئے قومی خزانہ لوٹا گیا۔سعید غنی نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم ایف آئی اے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف ساش میں عمران خان بھی ملوث ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے حمید گل سے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کے خلاف سازش کی۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہاکہ اسلم بیگ، اسد درانی۔برگیڈئیر امتیاز میجر عامر کو بھی کٹہرے میں لایا جائے ۔سعید غنی نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف کردار کشی بھی سازش کا حصہ تھی۔سعید غنی نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم پر قوم کے اربوں روپے خرچ کیئے گئے۔ سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کے لئے انتخابی نتائج چوری کیئے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات