عمرانی حکومت حجاج کرام پر ڈرون حملہ کرکے زائرین کو حج سے محروم کرنا چاہتی ہے، قاری محمدعثمان

مدینہ کی ریاست کے نام پر دھوکہ دینے والوں نے مدینہ جانے کی سہولت بھی چھین لی، نائب امیرجے یوآئی سندھ

پیر 11 فروری 2019 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہاکہ عمرانی حکومت حجاج کرام پر ڈرون حملہ کرکے زائرین کو حج سے محروم کرنا چاہتی ہے۔مدینہ کی ریاست کے نام پر دھوکہ دینے والوں نے مدینہ جانے کی سہولت بھی چھین لی،حج ڈیڑھ لاکھ مہنگا کرکے زندگی بھر کی جمع پونجی سے حج کی تیاری کرنے والے مسلمانوں کو حج سے محروم کردینا بدترین ظلم ہی.

وزیر مذہبی امور کا یہ بیان جہالت اور منافقانہ طرزعمل ہے کہ مدینہ کی ریاست میں مفت حج نہیں ہوتا. وہ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھی. انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم،ادویات سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حج کو مہنگا کرنا ایک اور عمرانی تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

قاری محمد عثمان نیکہا کہ تحریک انصاف کی ناجائز حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ کر رکھدیئے ہیں.حجاج کرام پر ڈرون حملہ دراصل مدینہ کی ریاست کے میٹھے جھوٹ کی خود نفی کرتے ہوئے سفر مدینہ مشکل بنایا جارہا ہی.

انہوں نے کہاکہ 2019 کا حج نئے پاکستان کے نئے سال میں تاریخ کا مہنگا ترین حج ہو گا جبکہ زندگی بھر حج کی تیاری کرنے والے ہزاروں غریب اور درمیانہ طبقے کے مسلمان نہ جانے پھر کبھی اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کے قابل ہوسکیں گے یا یہ حسرت لیکر سفر حج کے بجائے سفر آخرت پر روانہ ہوجائیں گی. انہوں کہاکہ عمرانی ناجائز حکومت تمام اداروں اور ملک کے پہیہ کو جام کرنے کی طرف جارہی ہی.اگر فوری طور نااہل حکمرانوں کو فارغ نہ کیا گیا تو قوم اور ملک کا مستقبل تاریک ہوکر رہ جائے گا.

قاری محمد عثمان نیکہا کہ تاریخ میں پہلی بار ملک ریکارڈ توڑ مہنگائی کی طرف نہ صرف جارہا ہے بلکہ عوام کو کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری میں ایسا دھکیل دیا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ہرطرف بھوک وافلاس سے انسانیت کا قتل عام ہوگا. انہوں نیکہا کہ مدینہ کی ریاست کے نام پر ملک میں مہنگائی بیروزگاری کے بعد فحاشی اور عریانی ایک ایسا سیلاب آنے والا ہے جو ملک کی اسلامی شناخت کو مٹاکر رکھ دے گا. انہوں نیکہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام محب وطن جماعتیں مل کر ملک کو تباہی سے بچانے کیلے عمرانی ناجائز حکومت کے خاتمے ایک نکاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے جمعیت علما اسلام کی جاری تحریک میں شامل ہوں۔