Live Updates

نیب بغیر ثبوت کے پکڑ دھکڑ سے گریز کرے،شوکت یوسف زئی

ڈاکٹر صمد ہو یا کوئی ،ہمیں کسی کی گرفتاری پر اعتراض نہیں مگر یہ نہ ہو کہ کل پھر عدالت کہے کہ ثبوت ناکافی ہیں ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ اور باریاں لینے سے ملک 30 ہزار ارب کا مقروض ہوا ،عمران دوست ممالک سے مدد نہ لیتے توپاکستان دلوالیہ ہوجاتا،صوبائی وزیراطلاعات

اتوار 17 فروری 2019 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نیب بغیر ثبوت کے پکڑ دھکڑ نہ کرے ن لیگ کی وجہ سے پنجاب ترقی نہ کرسکا جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اجاڑ دیاہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سرمایہ کاری کا سیلاب آنے والا ہے سعودی شہزادے کے دورے نے پاکستان کے لئے معاشی دروازے کھول دئیے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود اورمیڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے ڈائریکٹر ارکائیوز ڈاکٹر صمد کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ ہم ا حتساب کے حامی ہیں احتساب کے بغیر کوئی ملک کرپشن ختم نہیں کرسکتا مگر بغیر ثبوت کے پکڑ دھکڑ سے غیر ضروری خوف وہراس پھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ نیب کی کریڈ یبلٹی کا بھی مسئلہ ہے نیب لوگوں کو گرفتارکرلیتا ہے اگلے دن ہائی کورٹ انکو چھوڑ دیتی ہے کیونکہ ثبوت ناکافی ہوتے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر صمد ہو یا کوئی اور ہمیں کسی کی گرفتاری پر اعتراض نہیں مگر یہ نہ ہو کہ کل پھر عدالت کہے کہ ثبوت ناکافی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بیوروکریسی کے اندرخوف وہراس ہے کوئی اچھا کام بھی نہیں کرپارہافائلیں جم رہی ہیں بیورو کریسی نیب کے خوف سے کوئی کام نہیں کررہی اس سے نقصان ملک کوہورہاہے نیب جس سے تفتیش چاہتی ہے پورا تعاون کریںگے ہر وزیر نیب کے سا منے پیش ہونے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ اور باریاں لینے سے ملک دلوالیہ ہوا تھا ملک 30 ہزار ارب روپوں سے زائد کا مقروض ہوچکا تھا اگرعمران خان زور نہ لگاتے اوردوست ممالک سے مدد نہ لیتے توپاکستان دلوالیہ ہوجاتا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیب کا راستہ نہیں روکیں گے نیب اوپن کھیلے مگر پگڑیاں نہ اچھالے انہوں نے کہا کہ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر سکینڈل میں کچھ نہیں ہے اگر کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو سامنے لائے جائیں وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہے پاکستان کو دنیا کے صفحے پر اوپرجاتے دیکھ کر اس کی ہوائیں نکل رہی ہیں پاکستان بہت کم وقت میں ایشیاء کا حقیقی ٹائیگر بننے والا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات