Live Updates

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے کی حیران کُن خصوصیات

محمد بن سلمان اپنے غیر ملکی دوروں کے لیے شاہی طیارہ بوئنگ 747 جمبو جیٹ ہی استعمال کرتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 فروری 2019 14:31

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے کی حیران کُن خصوصیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ روز اپنے خصوصی طیارے میں دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایف 16اور جے ایف 17 تھنڈرلڑاکا طیاروں نے شاہی طیارے کواپنے حصار میں لیا، اور سعودی ولی عہد کے طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نورخان ایئربیس تک پہنچایا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچے۔ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے غیر ملکی دوروں کے لیے شاہی طیارہ بوئنگ 747 جمبو جیٹ ہی استعمال کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے اپریل 2018ء میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ کا تین ہفتوں کا دورہ کیا اور اس دوران بھی انہوں نے اسی طیارے کا استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طیارے میں ایک بڑا میٹنگ روم، بڑے سائز کی ٹی وی اسکرین، ٹی وی لاؤنج، چہل قدمی کے لیے کوریڈور، خوبصورت اور وسیع بیڈ روم اور اس کے ساتھ فرنشڈ واش روم بھی موجود ہے۔ جہاز میں تازہ کھانا بنانے کے لیے بہترین قسم کا کچن موجود ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے پرسنل اسٹاف کے لیے انتہائی آرام دہ سیٹیں بھی اس طیارے میں لگی ہوئی ہیں۔ طیارے کی سکیورٹی کے حوالے سے زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکیں البتہ تاہم ماہرین کے مطابق محمد بن سلمان کا یہ خصوصی طیارہ ایک ہائی سکیورٹی طیارہ ہے جو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمنٹے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ آج سعودی ولی عہد کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مصروف ترین دن تھا، جہاں انہوں نے آج چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج سہ پہر3 بجے اپنا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین معزز شاہی مہمان کو نورخان ایئربیس سے رخصت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات