سعودی ولی عہد2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے
وزیراعظم نے نور خان ایئربیس تک ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی، آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے، اس جملے کو بڑی پذیرائی ملی، ایسا لگتا ہے کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے، وزیراعظم عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس، پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
ثنااللہ ناگرہ پیر 18 فروری 2019 16:57
(جاری ہے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز اتوار کو پاکستان پہنچے، ان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف تھنڈر17طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور پروٹوکول کے ساتھ نور خان ایئربیس تک پہنچایا۔
نور خان ایئربیس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا، عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کو گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔آج سوموار کو سعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا اوران کو21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بڑی اہم ملاقات کی، اسی طرح چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر سے سعودی ولی عہد آج واپس روانہ ہوگئے ہیں، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں صبح اٹھا تو اپنا موبائل فون دیکھا تو آپ کے پاکستان کا سفیر کہنے کے جملے پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کوبہترین سوشل میڈیا رسپانس ملا۔ آپ بہت مقبول ہوگئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے2107 قیدیوں کی رہائی پرمیں آپ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں نئے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت ہوگا۔2030ء میں پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑا اہم ملک ہوگا۔2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور بھارت تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.