کراچی میں مسافر کے ہزاروں ڈالرز چرانے والا ملزم گرفتار

بدھ 20 فروری 2019 15:02

کراچی میں مسافر کے ہزاروں ڈالرز چرانے والا ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے لاکھوں روپے مالیت کے ڈالرز چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم غلام عباس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 9 فروری کو ایک مسافر کے 9300ڈالر گم ہو گئے تھے، متاثرہ مسافر مرتضی اکبر پاکستانی نژاد تنزانیہ کا شہری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام عباس پرائیویٹ کار کا ڈرائیور ہیجس کے قبضے سے چوری کیے گئے تمام 9300 ڈالر برآمد کرلیے گئے ہیں۔