کو پلوامہ دھماکے کے فورابعد بھارت بھر میں کشمیریوں پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا

کشمیر کیرئیر کونسلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے بھارت میں کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملوں پر اظہار تشویش

جمعرات 21 فروری 2019 16:36

کو پلوامہ دھماکے کے فورابعد بھارت بھر میں کشمیریوں پر حملوں اور تشدد ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںکشمیر کیرئیر کونسلنگ ایسوسی ایشن نے بھارت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پر مسلسل حملوں اور انہیں ہراساں کئے جانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ بھارت کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے ۔

انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ 14فروری کو پلوامہ دھماکے کے فورابعد بھارت بھر میں کشمیریوں پر حملوں اور تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ متعدد مقامات پر کشمیری طلباء اور تاجروںکو واپس کشمیر چلے جانے یا پھر سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

ادھر تاجروںنے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سرینگر میں اکھٹے ہو کر کشمیریوں پر ہندو بلوائیوں کے حملے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

کشمیرمیں گزشتہ 15برس سے کام کرنے والے مغربی بنگال کے رہائشی شیو کمار نے جو احتجاجی مارچ میں شامل تھے کہاکہ کشمیر میں انہیں کسی قسم کے تعصب کا سامنا نہیں ہے اور ہر کشمیری ان پر مہربان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ بھارت کی مختلف ریاستوں سے کشمیریوں پر حملوں کی اطلاعات کے باوجود کشمیرمیں مکمل طورپر محفوظ ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر تمام مذاہب میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے ۔

انکے ساتھیوںنے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے عوام پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کو ہرگز ہراساں نہ کریں۔ ایک غیر مقامی تاجر راکیش کمار نے کہاکہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کے خلاف حملوںپر اکسانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے سرینگر سے اپنی گریجویشن مکمل کرنے کے بعد یہاں اپنا کاروبار شروع کیااور کشمیرمیں غیر کشمیریوں پر حملے کاایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ انہوںنے کشمیریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کو بھارت بھر میں کشمیریوںپرحملوں اور میںملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے ۔