ْآنیوالے وقت میں خواتین کی نمائندگی کر جگہ بڑھے گی، ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا

جمعہ 8 مارچ 2019 16:44

ْآنیوالے وقت میں خواتین کی نمائندگی کر جگہ بڑھے گی، ڈپٹی چیئر مین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آنیوالے وقت میں خواتین کی نمائندگی کر جگہ بڑھے گی۔ جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کہاکہ خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر اور خاص طور پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پاکستان کی خواتین تمام شعبوں میں بھر پور کردار ادا کررہی ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ خواتین گھروں میں دفاتر ، کھیتوں ، کھلیانوں ہر جگہ محنت کرتی ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پاکستان کی خواتین اسپورٹس ، مسلح افواج فوج اورنپولیس میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح نے سیاست میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان سیاست میں خواتین کو بہت پروموٹ کیا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو شہید نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تمام خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والاننے کہا کہ آنیوالے وقت میں خواتین کی نمائندگی کر جگہ بڑھے گی۔