ٹریفک پولیس کے ستائے ہو ئے ٹرانسپورٹر ، چناری ،چکوٹھی ہٹیاں بالا صحا فیوں کے پاس پہنچ گئے

جمعرات 14 مارچ 2019 16:52

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) ٹریفک پولیس کے ستائے ہو ئے ٹرانسپورٹر ، چناری ،چکوٹھی ہٹیاں بالا صحا فیوں کے پاس پہنچ گئے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے ٹرانسپورٹر کا کہنا تھا کہ ایک طرف بھارت گولہ باری سے تنگ آئے ہو ئے اور دوسر طرف ٹریفک پو لیس سے تنگ آئے ہوئے ہیں ان نے روز روز چلان معمول بنا لیا ہم گھر میں نہیں جاسکتے کیونکہ وہاں بھارتی گولہ باری ہو تی ہے دن بھر جو محنت مزدوری کر کے جو کماتے ہیں وہ ٹریفک پولیس والے لے جاتے ہیں ہمیں گھر خالی جانا پرتا ہے ہم ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین ، ایس پی جہلم ویلی سیدارشد نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ٹریفک پولیس سے نجات دلائی جائے ورنہ ہم شاہرائے سرینگر کو بند کر کے احتجاج کریں ۔