ملک کے نازک حالات میں مدارس پر چھاپے مارنا درست اقدام نہیں ،عبدالغفور حیدری

ملک میں 80 فیصد مذہبی طبقہ ہے دینی جماعتوں کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ہم نے ریاست کی تحفظ کی قسم کھائی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر کا کانفرنس سے خطاب

اتوار 17 مارچ 2019 17:10

�وئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) دینی جماعتوں کے رہنمائوں و علماء کرام نے کہا ہے کہ ملک کے نازک حالات میں مدارس پر چھاپے مارنا درست اقدام نہیں ملک میں 80 فیصد مذہبی طبقہ ہے دینی جماعتوں کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ہم نے ریاست کی تحفظ کی قسم کھائی ہے لیکن حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھیں گے کیونکہ حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا موجودہ صورتحال میں ملک کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے دشمنوں کی سازش ہو کہ فرقہ واریت کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دے خودکش دھماکے کرنے والوں نے ملک کا چہرہ مسخ کیا عبادتگاہوں پر حملے جہنم کا راستہ ہیں یہ بات جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان ، صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، مولانا فضل الرحمن خلیل، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، علی محمد ابو تراب،تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر عبداللہ گل ، مولانا محمد احمد ، صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ، رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز،قاری رشید سمیت دیگر نے ’’دفاع وطن و پیغام پاکستان کانفرنس ‘‘ سے جامعہ سلفیہ کوئٹہ میں خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دیگر علماء کرام بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ ریاست کو صرف یہ حق ہے کہ وہ جہاد کا اعلان کرے انسانی گروہ اپنے طور پر کوئی فتوی نہیں دے سکتے دفاع وطن اور پیغام پاکستان کانفرنس کا مقصد ملک میں یکجہتی کو فروغ دیناہے دینی جماعتوں کے تحفظات کو سنا جائے حکمرانوں کو دوست اور دشمن کی پہچان کرنی چاہئے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کانفرنس میں تمام علما کرام کی شرکت قومی یکجہتی کا اظہار ہے ملک میں حکومتوں نے مختلف پالیساں بنائی ہیں مشرف کی غلط پالیسیوں کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے کیاحکومت کی پالیسوں سے اختلاف کو بغاوت کا نام دینا درست نہیں ریاست کے مفاد میں قوم اور مذہبی جماعتوں نے ملک کے مفاد میں کام کیا ہے بھارتی عزائم کے بعد وطن کی خود مختیاری کیلئے دینی جماعتیں ریاست کے تحفظ کیلئے آگے آئی ہیں مدارس پر چھاپے مارے جارہے ہیں ملک کے نازک حالات میں یہ اقدام درست نہیں مذہبی طبقہ ملک میں 80 فیصد ہے دینی جماعتوں کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے لیکن حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھیں گے حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیاانہوں نے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے دینی مدارس کو شک کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے اس موقع پر مرکزی امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ تمام علماء کرام سے مکمل اتفاق ہے دینی جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں وطن عزیز اور مدارس کے معاملات پر اکھٹے ہونا چاہئے تاکہ ان مسائل کا متفقہ طور پر حل نکالا جا سکے حکمران دینی جماعتوں کے تحفظات دور کریں تاکہ جماعتوں میں پائی جانے والی تشویش دور ہو سکے اس موقع پرمولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ ملک کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے مذہبی اختلاف کو قتال تک لے جانا دشمنوں کی سازش ہے فرقہ واریت کا ناسور ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں تو یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچے گا پاکستان کے علما سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں حکومت قومی معاملات میں علماء کرام کو اعتماد میں لے خود کش دھماکے کرنے والوں نے اسلام کا چہرہ مسخ کیا ہے پیغام پاکستان نے واضع کیا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملے جہنم کا راستہ ہیں،سینٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ دہشگردی کے مسئلے کا حل قومی یکجہتی کے فروغ میں ہے مذہبی جماعتیں بالغ النظری کا ثبوت دے رہی ہے باہمی اختلافات کو بھلا کر سب متحد ہیں مودی سے مذکرات اور اپنوں سے لڑائی کا بیان غیر سنجیدہ رویہ ہے فورتھ شیڈول میں صرف علما کرام کے نام ڈالے جاتے ہیں حالانکہ پاکستان میں علما کرام کا کرادر ناقابل فراموش ہے ڈاکٹر قاری رشید نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ملک کو بنانے میں ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام نے کرردار ادا کیا ماہ رمضان کو وجود میں آیا اسلام کے نام پر بننے والا واحد اسلامی ملک ہے آزادی کا پرچم بھی عالم دین نے تشکیل دیا تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان استعماری نظام کی ضد میں بنا تھا پاکستان میں اسلامی نظام کا وجود نافذ نہ ہوسکا کوئٹہ سمیت ملک بھر کے عوام دہشگردی کے خلاف ڈٹ گئے کانفرس کا مقصد قومی یکجہتی کو زائل ہونے سے بچانا ہے نیوزی لینڈ واقعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی سازش ہے اس معاملے میں مغربی میڈیا کو سانپ سونگ گیا ہے مولانا محمد احمد نے کہا کہ مسلمانوں کو سمجھ جانے کا وقت آگیا ہے صوبائی خطیب رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا انوارالحق حقانی نے کہا کہ دفاع پاکستان کا تقاضہ ہے کہ گھر کے لوگ اپنے اختلافات بھلا کر دشمن کو دندان شکن جواب دیں پاکستان بننے کے بعد دنیا میں کفر ٹوٹا رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ پیغام پاکستان مشکل صورت حال سے گزرتا رہا ہے ملک میں قائم روایات کے بنا عوام میں یکجہتی برقرار ہے یہاں کی ثقافتیں بے مثال ہیں سانحہ پشاور دہشگردی کا عروج تھا جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بناجو پیغام وطن کانفرس کا خلاصہ ہے بلوچستان میں قومی بیانیہ کی ضرورت ہے سی پیک پر بلوچستان کے تحفظات جائز ہیں ان کو بہتر انداز میں حل کرنا ہوگا کانفرنس میں نیوزی لینڈ واقعہ کی مذمت سمیت دیگر قراددیں منظور کی گئیں۔