Live Updates

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر شکریہ نجم سیٹھی

آپ پی ایس ایل کے بانی ہیں اور آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد پی ایس فائنل میں نجم سیٹھی کو مدعو نہ کرنے پر نالاں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 13:52

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر شکریہ نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فور اختتام پذیر ہو گیا۔پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن بھی پچھلے تین ایڈیشنز کی طرح کامیاب رہا اور پورا پاکستان پی ایس ایل کے رنگ میں رنگا رہا۔اس بار جیت کا سہرا کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے سر سجا۔پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے بعد پوری عوام پاک فوج کو دعائیں دے رہی ہے لیکن ساتھ ہی کرکٹ شائقین سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی یاد کر رہے ہیں جس کا اظہار کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔

کرکٹ شائقین نجم سیٹھی کو فائنل میچ اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنے پر نالاں نظر آئے۔پی ایس ایل کو ممکن بنانے اور پاکستان کرکٹ گراؤنڈ کی رونقیں بحال کرنے پر نجم سیٹھی کی محنت ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے انکار کے بعد نجم سیٹھی نے آرمی چیف سے پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کی بات کی اور پھر پاک فوج نے یہ ممکن بنایا۔

اسی حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان واپس لانے اور پاکستانیوں کے چیرے پر مسکراہٹیں سجانے کا کریڈت نجم سیٹھی کو جاتا ہے
ایک صارف نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا
ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کے پرانے بیان جس میں وہ پی ایس ایل میں آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہتے ہیں پر کہا کہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کی پراڈکٹ ہے اور انہیں کوئی بھی میچ دیکھنے کے لیے مدعو نہ کیا گیا
ایک صارف نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا بھر کو امن کا پیغام گیا۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر نجم سیٹھی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
ایک صارف نے کہا کہ
ایک صارف نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بانی نجم سیٹھی کو مس کر رہے ہیں
ایک صارف نے کہا کہ
ایک صارف نے کہا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا جشن منا رہے ہیں لیکن اس شخص کی محنت کو کبھی نہیں بھولیں گے جس نے اس کام کو ممکن بنایا۔نجم سیٹھی ہم آپ کو اس سالا یاد کر ہے ہیں لیکن آپ کی خدمات کو کبھی بھی نہیں بھلائیں گے۔
واضح رہے نجم سیٹھی خود بھی ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات