اگر تم چوکیدار ہو تو میرا بیٹا کہاں ہے: مودی سے لاپتہ طالب علم کی والدہ کا سوال

پیر 18 مارچ 2019 16:21

اگر تم چوکیدار ہو تو میرا بیٹا کہاں ہے: مودی سے لاپتہ طالب علم کی والدہ ..
چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی نعرے’’میں چوکیدار بھی ہوں‘‘پر ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا نشانہ بننے والی اقلیت نے سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیور سٹی میں بی جے پی کی طلباء ونگ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کی طرف سے15اکتوبر 2016ء کو کئے جانے والے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی کے 27سالہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس نے مودی سے پوچھا ہے کہ اگر تم چوکیدار ہو تو بتائو میرا بیٹا کہاں ہی- فاطمہ نفیس نے ایک ٹویٹ میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوال اٹھایا ہے ۔

انہوں نے پوچھا کہ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے غنڈوں کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیاگیا بھارت کے تین اہم ادارے میرے بیٹے کو ڈھونڈنے میں کیوں ناکام ہوگئے ہیں- انہوں نے پوچھانجیب کہاں ہی