منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی: آصف زرداری اورفریال تالپور کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے تو لکھ دیا کہ ہم کیس اسلام اباد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہیں . چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 10:44
(جاری ہے)
عدالت نے چیئرمین نیب اور بینکنگ کورٹ کو 26 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوءڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی طلب کرلیا. درخواست گزاروں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مقدمہ منتقلی کی درخواست بد نیتی پر مبنی تھی،درخواست میں سپریم کورٹ کے حکم کی غلط تشریح کی گئی ،سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے مقدمہ 04/18 کو تفتیش کیلئے نیب کے سپرد نہیں کیا.
بینکنگ کورٹ کا حکم انصاف کے بنیادوں اصولوں کے برخلاف ہے،مقدمہ اسلام آباد منتقلی سے ملزمان اور گواہوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجبکہ عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کر ددیئے. چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو لکھ دیا کہ ہم کیس اسلام اباد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب کیا بچتا ہے،یہ بتائیں نیب کے کس قانون کے تحت ضمنی چالان پیش کر سکتا ہے. عدالت نے مقدمہ منتقلی کیخلاف حکم امتناع کی آصف زرداری کی استدعا مسترد کردی. سماعت کے بعد آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عدالت نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس کردیئے ہیں، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تمام ریکارڈ منگوایا جائے لیکن عدالت نے میری استدعا مسترد کردی.دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے‘نیب نے آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے. ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے. انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کر سکتا جبکہ نیب کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25,25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں. یاد رہے چیئرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا تھا. آصف زرداری نے پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے.مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.