مقبوضہ کشمیر‘نامعلوم مسلح افراد نے پلوامہ میں نوجوان محنت کش کو گولی مار کر قتل کردیا

اس سے قبل ضلع کے علاقے آب گڑھ ترال میں نامعلوم مسلح افراد نے اسکے کزن طارق احمد وانی کو بھی گولی مارکر قتل کردیا تھا

منگل 19 مارچ 2019 12:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان محنت کش کو گولی مارکر قتل کردیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 25سالہ محسن احمد وانی کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع میں اونتی پورہ کے علاقے ریشی پورہ میں اسکے گھر کے باہر گولی مارکر قتل کیا۔ اس سے قبل ضلع کے علاقے آب گڑھ ترال میں نامعلوم مسلح افراد نے اسکے کزن طارق احمد وانی کو بھی گولی مارکر قتل کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں لوگوںنے بھارتی فوجیوںکی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی مسلسل پر تشدد کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر کے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔بھارتی فوجیوںنے بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور پلوامہ کے اضلاع کے مختلف علاقوںمیں تلاشی اور محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کی کاررائی کی ۔فوجیوںنے ان اضلاع کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کی بھی کی۔دریںاثناء بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈانگر پورہ میں ایک معروف صوفی خطیب محمد امین کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ 52سالہ محمد امین گزشتہ15برس سے زائد عرصے سے جنوبی کشمیر کے اس ضلع میںامامت کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔