مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجی نے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک

جمعرات 21 مارچ 2019 11:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںایک بھارتی فوجی نے ضلع اودھمپور میں اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاراجیت کمار نے ضلع کے علاقے بٹل بالیان میں واقع 187بٹالین یونٹ میں اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کر دی جس سے تین فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونیوالے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال ، یوگندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری نے میڈیا کو مزید بتایا کہ اجیت کمار نے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خو د کو بھی گولی مار لی جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔