وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت متاثرین بھارتی فائرنگ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے‘راجہ قاصد

جمعرات 21 مارچ 2019 13:01

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن چکوٹھی کے رہنماء راجہ قاصد نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت متاثرین بھارتی فائرنگ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راجہ قاصد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالاراجہ عمران شاہین اور ایس پی ارشد نقوی بھی متاثرین بھارتی فائرنگ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں بعض افراد سیاسی اختلافات کے باعث وزیراعظم اور ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے نہ پہلے اپنے حلقہ کے لوگوں کو اکیلا چھوڑا اور نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے ساز شیں اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کو پہلے بھی منہ کی کھانا پڑی اور آئندہ بھی منہ کی کھاتے رہیں گے۔