Live Updates

بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،نیئر بخاری

پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان علیمہ خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دینا ہو گا،مطلق العنانیت ملک و ملت کیلئے زہر قاتل ہے، نااہل ترین ٹولے کا تفریق اور تقسیم کا فارمولہ ملک کیلئے شدید خطرناک ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

جمعرات 21 مارچ 2019 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،عمران خان علیمہ خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دینا ہو گا،مطلق العنانیت ملک و ملت کیلئے زہر قاتل ہے، نااہل ترین ٹولے کا تفریق اور تقسیم کا فارمولہ ملک کے لئے شدید خطرناک ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر بخاری نے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خطرات بڑھنے پر حکمرانوں کی طرف سے اتحاد کی بجائے نفاق پیدا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دہشتگردوں کو للکارتے ہیں اور وزیراعظم مودی سے ہاتھ ملانے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ارض پاک کے محافظین معصوم طلبا اساتذہ کو شہید کرنے والے انسانیت دشمنوں کو نشان عبرت بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ایٹمی قوت اور میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی قومی قیادت کے وارث ہیں، حب الوطنی سرٹیفکیٹ فیکٹریوں کا کاروبار چلانے والوں سے قوم پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین شکنوں کے پیروکار جمہوریت پسندوں پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ دستاویز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد شہدا وطن کے لواحقین کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے ہمدرد سہولت کار غداران وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی دشمن کا خاتمہ پوری قوم کی خواہش ہے،بلا تفریق و بلا امتیاز احتساب لیکن احتساب کے نام پر انتقام نا منظورہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان علیمہ خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نیب زدہ کابینہ پر نیب قوانین کے یکساں نفاد کے مطالبے پر حکمران بھڑک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطلق العنانیت ملک و ملت کے لئے زہر قاتل ہے، نااہل ترین ٹولے کا تفریق اور تقسیم کا فارمولہ ملک کے لئے شدید خطرناک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات