سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب ہونے پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 مارچ 2019 11:41

سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب ہونے پر پھوٹ پھوٹ کر رو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 2019-2024 ء پانچ سال کے لیے امیر منتخب کرلیا ہے۔سراج الحق دوبارہ امیر منتخب ہونے پر اپنے جذبات پر قابو رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔اس حوالے سے سراج الحق کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سراج الحق کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔واضح رہے گذشتہ روز جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی مدت کیلئے پھر امیر منتخب کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی پاکستان 2019ء تا 2024ء کیلئے منتخب کیا گیا،سینیٹر سراج الحق کی دوسری مدت 9 اپریل 2019ء کے بعد شروع ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنرجماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مردووٹرز کی تعداد 34 ہزار 666 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4 ہزار 858 ہے۔ سینیٹر سرا ج الحق 1988ء سے 1991ء تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے ۔

سراج الحق نے یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس میں 1941ء سے الیکشن کا عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جماعت اسلامی میں مرد وخواتین ارکان کو ووٹ کا برابر حق دیا جاتا ہے۔ اسد بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے تبدیلی آتی ہے۔ الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے کمپین ، بھاگ دوڑ ، نجویٰ اور رابطے نہیں کیے جاتے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہر ووٹر اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرتا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہی ہے۔