پنجاب میں بلاول بھٹو کیخلاف کوئی قرارداد آئی تو پھر سندھ اور قومی اسمبلی میں بھی آئیں گی، سید خورشید شاہ
پارلیمنٹ کو خو د مختار ہونا چاہیے ،ہم نظام کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ،حکومت ایسا نہیں چاہتی،حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام عذاب میں ہیں، اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے،مودی بھارت کے وزیر اعظم ہی نہیں ، مسلمانوں کے قاتل بھی ہیں ،عمران خان مودی کے گھٹنوں میں بیٹھ گئے،عوامی مسائل پر مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 24 مارچ 2019 14:50
(جاری ہے)
ہم نے حکومت کو 6 ماہ تک مکمل مہلت دی۔ اب سوال کیا جاتا کہ ہم نے پہلے 6 ماہ کیوں بات نہیں کی حالانکہ اس بات پر ہمیں سراہا جانا چاہیے کہ ہم نے حکومت کو موقع دیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت دنیا بھر سے قرضے لے رہی ہے، عمران خان وزیر اعظم ہوکر لوگوں سے قرضے مانگتے رہے، انہوں نے کہا تھا کہ قرضے نہیں لوں گا لیکن قرضے حاصل کرکے خوشیاں منائیں۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام عذاب میں ہیں، اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے، ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وزیراعظم کہتے ہیں کہ اتحاد کی ضرورت نہیں، مودی بھارت کے وزیر اعظم ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے قاتل بھی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان مودی کے گھٹنوں میں بیٹھ گئے۔پنجاب اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کو غدار قرار دیئے جانے کی قرارداد سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ شیخ رشید تو خود تسلیم کرتے ہیں کہ مولانا مسعود اظہر کا چھوٹا سا مدرسہ ہے اور اس بیان کو بھارت نے اچھالا۔ پیپلز پارٹی کے خلاف ایسی باتیں نئی نہیں ہے، ختم نبوت کا بل پاس کرنے والے ذوالفقار بھٹو کے خلاف ہی کفر کے فتوے دیئے گئے،اگر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے خلاف کوئی قرارداد آتی ہے تو پھر سندھ اور قومی اسمبلی میں بھی آئیں گی۔ ملک کا 68 سالہ وزیراعظم نوجوان نہیں ہے 30 سالہ بلاول جوان ہے، وہ روہڑی سے پنڈی تک ٹرین مارچ کریں گے۔ عوامی مسائل پر مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور عدالتیں دہرا معیار اختیار کرتی آئی ہیں، ان عدالتوں نے ذوالفقار بھٹو کو سولی پر چڑھا دیا اور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کر رہا کردیا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.