عوام علاقہ چہلہ بانڈی ، بانڈی صمدانی میں بلدیہ کی نااہلی ،غفلت کے باعث شاہراہ عام بند کرکے ا حتجاج

پیر 25 مارچ 2019 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) عوام علاقہ چہلہ بانڈی ، بانڈی صمدانی میں بلدیہ کی نااہلی ،غفلت کے باعث شاہراہ عام بند کرکے ا حتجاج ، ایک سال سے سیوریج لائنیں بند ہیں ، پانی سڑکوں میں بہہ رہا ہے ، غلیظت کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ، چیئرمین میونسپل کارپوریشن ، چیف آفیسر منظر سے غائب جب تک مین لائن صاف نہیں ہوگی ، شاہراہ نیلم نہیں کھولی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ ا و تھانہ صدر،ڈی ایس پی سٹی کے مذاکرات ، چار گھنٹے بعد سڑک بحال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی نااہلی اور غفلت کے باعث عوام علاقہ چہلہ بانڈی،بانڈی صمدانی کی عوام نے بدبو اور گندگی سے تنگ آکر شاہراہ نیلم دونوں طرف سے بند کردی جس کے باعث آنے جانے والی گاڑیاں رش میں پھنس کررہ گئی جبکہ مظاہرین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر گیا ہے مگر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کے باعث جو مین لائن بند ہے اُس کی نکاسی نہ ہوسکی ، گٹروں کا پانی شاہراہ عام پر کھڑا ہے ،اسی پوزیشن میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان تین مرتبہ گزر کر گئے ہیں مگر اُنہوں نے بھی نوٹس نہیں لیا ،گندا پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے بیماریاں اور بدبو کا سماں ہے ،لوگوں کے گھروں کی بھی سیوریج لائنیں بند ہوکر رہ گئی ہے ، جبکہ احتجاجی مظاہرین میں سے جب چیئرمین میونسپل کارپوریشن کو فون کیا گیا تو اُنہوں نے برملا کہا کہ میں ایک فنکشن میں شریک ہوں لہٰذا میں موقع پر نہیں پہنچ سکتا ، اب ان کی بدحالی دیکھیں عوام علاقہ چہلہ بانڈی کی مشکلات اور پریشانی سے کوئی سروکار نہیں ہے فنکشن میں فوٹوسیشن کی ضرورت کیلئے بیٹھے ہیں جبکہ اسسٹنٹ پٹہکہ جس کا اضافی چارج بھی ACمظفرآباد کا ہے اُنہوں نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جس کے بعد ڈی ایس پی ریاض مغل ، ایس ایچ او تھانہ شجاع گیلانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، چار گھنٹے کی طویل ترین مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اِس بنیاد پر کھولی کہ مین لائن پر کام ابھی سے شروع کیا جائے جس پر بلدیہ کے اہلکاروں نے صفائی کا کام شروع کرتے ہی سڑک بحال کردی ۔