سوپور میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا

منگل 26 مارچ 2019 12:15

سوپور میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے منگل کی صبح سویرے ایک چھاپے کے دوران ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے صحافیوںکو بتایا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد نے صبح سویرے سوپور کے علاقے جواہر نگر کا محاصرہ کر کے کم سے کم چھ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چھاپے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان نوجوانوں کو بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ سوپور کے علاقے وارپورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کے بعد زبرسردست بھارت مخالف مظاہرے اور مظاہرین اور بھارتی فورسزکے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع شوپیاں سے سات نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاریاں جمعہ کو ضلع کے علاقے گڈا پورہمیں فوجیوں کے ہاتھوں دونوجوانوں کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :