Live Updates

عمران خان نے آسیہ بی بی کے پاکستان میں ہونے کی تصدیق کر دی

آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 اپریل 2019 11:15

عمران خان نے آسیہ بی بی کے پاکستان میں ہونے کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں، بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگجو گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے، کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کر رہے ہیں، مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ بی جے پی کے خوف سے مذاکرات سے گھبرائے گی لیکن اگر دائیں بازو کی بھارتی پارٹی اقتدار میں آئی تو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے خوف اور قومی جذبات ابھار کر الیکشن  جیتنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں بسنے والے مسلمان جو پہلے خوش باش تھے اب وہ شدت پسندوں کے حملوں سے خوفزدہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آسیہ بی بی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں محفوظ ہیں اور بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔یاد رہے کہ 31 اکتوبر 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کلمہ شہادت سے آغاز کیا اور لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا تھا ۔

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا، عدالت کے اس فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو 9 سال کی اسیری کے بعد ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد عالمی برادری کا پاکستان میں اعتماد بحال ہوا ہے۔ اس حوالے سے کئی ممالک نے بھیسپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا۔ آسیہ بی بی کی رہائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال ہوا ۔ قانون کی حکمرانی سے مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھے گی، یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی آسیہ بی بی کی رہائی کو نیک شگون قرار دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات