زمرودہ حبیب کی کشمیری عوام سے بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل‘ زمرودہ حبیب

نے ضلع پلوامہ کے علاقے لتر میںگھر گھر جاکر نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی

پیر 15 اپریل 2019 17:35

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میںتحریک خواتین کی چیئر پرسن زمرودہ حبیب نے کشمیری عوام سے بھارت کے پارلیمانی انتخابات کے ڈرامے کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زمرودہ حبیب نے ضلع پلوامہ کے علاقے لتر میںگھر گھر جاکر نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی اور خواتین کو انتخابات کے اگلے مراحل سے دور رہنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاکہ ان انتخابات سے کشمیری عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ان کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ مزید مضبوط کرنا ہے۔زمرودہ حبیب نے کہاکہ بھارت نواز سیاستدانوں نے انتخابات کو ہمیشہ اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نواز سیاستدانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کا مزید استحصال نہیں کرسکتے ۔