Live Updates

ڈیم فنڈ میں کروڑوں روہے گھپلوں کا انکشاف

فنڈ ریزنگ میں کچھ لوگ کیش اور کچھ لوگ چیک دیتے ہیں، ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے کا فرق نکل آیا ہے جو قریباََ 15 یا 16 فیصد بنتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے کی تحقیقات کروانی چاہئیے۔ نجم سیٹھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اپریل 2019 14:48

ڈیم فنڈ میں کروڑوں روہے گھپلوں کا انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء)  معروف صحافی نجم سیٹھی نے ڈیم فنڈ میں گھپلوں کا انکشاف کر دیا۔نجم سیٹھی کا دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا جو کہہ رہے ہہیں اس بات میں وزن آ گیا ہے۔کیونکہ فنڈ ریزنگ میں کچھ لوگ کیش اور کچھ لوگ چیک بھی دیتے ہیں۔

اب ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے کا فرق نکل آیا ہے جو قریباََ 15 یا 16 فیصد بنتا ہے،لیکن اب سوال یہ ہے کہ گورنر سندھ سے پوچھا جانا چاہیے کہ 15 فیصد پیسے کہاں گئے۔ ہوسکتا ہے گورنر صاحب کہیں گے کہ تقریب پر پیسہ خرچ ہوا تھا جو ہم نے گورنر ہاؤس کے فنڈسے نہیں دیا لیکن بحر حال اس بات کا جواب دینا تو ہو گا،کیونکہ جب وزیراعظم یہ بیان دے رہے ہیں کہ ہم نے ڈیم فنڈ میں اتنے پیسے اکھٹے کیے ہیں تو اس کے بعد دس کروڑ روپے کا ِدھر اُدھر ہو جانا کوئی چھوٹی بات نہیں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب ا س قسم کی فنڈ ریزنگ ہو تو پھر اس طرح کے ہی مسائل درپیش آتے ہیں۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اوپر الیکشن کمیشن میں سنجیدہ نوعیت کے کیسزچل رہے ہیں کہ امریکہ سے ہونے والی فنڈ ریزنگ کہاں گئی؟۔اس اس متعلق احتساب بھی نہیں ہو رہا اور یہ پیسے پارٹی ہولڈرز کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں اور ایسا صرف تحریک انصاف میں نہیں بلکہ ہر جماعت میں ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن کو اس معاملے کو دیکھنا چاہییئے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کی بات اب سمجھ میں آ گئی ہے انہوں نے کہا تھا کہ اگر سب چیک سے پیمنٹ کرتے تو پورے پیسے ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں جاتے اور دس کروڑ روپے ادھر ادھر نہ ہوتے۔اب پتہ چل گیا ہے کہ ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے کا گھپلا ہو گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اس کی انکوائری کرنی چاہئیے کیونکہ یہ داغ تو عمران خان پر ہی لگ رہا ہے۔

اور اس معاملے میں تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ رہی ہے۔خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں 76 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے بعد ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں 66کروڑ روپے جمع کروائے گئے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے تنقید کی تھی کہ پی ٹی اآئی نے 10کروڑ کی کرپشن کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے وزیراعظم کی ڈیم فنڈ ریزنگ میں اکٹھے ہونے والے پیسوں میں کرپشن کرنے کے الزام کے پر وضاحت دے دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فنڈ ریزنگ میں پیسے عطیہ کرنے والوں نے 76 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا ہی اعلان کیا تھا لیکن اکثر اعلان کردہ رقم پوری موصول نہیں ہوتی بعض لوگ اعلان کرنے کے بعد پیسے نہیں دیتے اس لیے پورے 76 کروڑ جمع نہیں ہو سکے تھے البتہ جتنے پیسے جمع ہوئے تھے وہ ڈیم فنڈ میں جمع کروا دیے گئے تھا اور گزشتہ روز بھی 1 کروڑکی رقم موصول ہوئی ہے جو ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات