Live Updates

اسد عمرکو ہٹانے کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، بلاول بھٹو

امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزراء کو بھی ہٹایا جائے گا، حکومت کو اسد عمر کو ہٹانے کا احساس8 مہینوں بعد ہوا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 15:26

اسد عمرکو ہٹانے کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے، امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزراء کو بھی ہٹایا جائے گا، حکومت کو اسد عمر کو ہٹانے کا احساس8 مہینوں بعد ہوا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

حکومت کو 8ماہ بعد احساس ہوا کہ ان کی معاشی پالیسیاں غلط ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزراء کو بھی ہٹایا جائے گا۔ واضح رہے وزیر خزانہ اسد عمر کی استعفے کی خبریں تو کچھ روز سے سرگرم تھیں تاہم اب وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کے اعلان کے بعد اہم پریس کانفرس کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسد عمر آج سوا تین بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ جب کہ ممکنہ طور پر وہ پریس کانفرنس میں وزارت خزانہ چھوڑنے کی وجوہات سے متعلق آگاہ کریںگے۔ اس سے قبل اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔ ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جا رہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات