بالاکوٹ فضائی حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سشما سوراج

بھارتی فضائیہ کو کہا گیا تھا کہ پاکستانی شہریوں یا فوج کو نشانہ نہیں بنانا، بھارتی وزیرِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات اپریل 21:42

بالاکوٹ فضائی حملے میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا، سشما سوراج
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) باکوٹ حملے کے حوالے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں بھارتی فضائی حملے میں کوئی پاکستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھارت لگاتار دعویٰ کرتا آرہا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں حملہ کر کے جیش محمد کے کیمپ کو تباہ کر دیا اور 300 سے زائد مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں تاہم اب سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی کستانی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ کرنے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔