نئی کابینہ میں غیر منتخب معاون خصوصی بہت ہیں، بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے کرنے سے کیا مشکلات ختم ہونگی ڈاکٹر فاروق ستار

کابینہ میں تبدیلی حکومت اور پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی ہے، لوگ ریلیف چاہتے ہیں منی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا اگر زرداری اور دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہیں تو ملوث افسران کے خلاف بھی نکوائری کرنی چاہئیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:10

نئی کابینہ میں غیر منتخب معاون خصوصی بہت ہیں، بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نئی کابینہ میں غیر منتخب معاون خصوصی بہت ہیں، بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے کرنے سے کیا مشکلات ختم ہونگی ،کابینہ میں تبدیلی حکومت اور پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی ہے، لوگ ریلیف چاہتے ہیں منی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا، سندھ میں جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں وہ سب کوئی خاص لوگ کر رہے ہیں،اگر زرداری اور دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہیں تو ملوث افسران کے خلاف بھی نکوائری کرنی چاہئیں۔

آج ایک بڑی رات ہے پوری قوم کو شب برات کی مبارک ہو۔ قوم کو نئی وفاقی کابینہ کی ایک اور جھوٹی تسلی مبارک ہو۔نئی کابینہ میں غیر منتخب معاون خصوصی بہت ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لگتا ہے صدارتی نظام آ یا نہیں بلکہ آگیا ہے ۔ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا اور نئی کابینہ بنادی گئی ہے۔

بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے کرنے سے کیا مشکلات ختم ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ ابھی مشکل وقت نہیں آیا مشکل وقت آنا باقی ہے اگر یہ مشکل وقت نہیں تو کیا ہے۔لوگ ریلیف چاہتے ہیں منی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہے جس کے باعث یہ واقعات پیش آتے ہیں۔ سندھ میں جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ ہو رہی ہیں وہ سب کوئی خاص لوگ کر رہے ہیں۔

ڈی جی ایم ڈی اے نے جو غلط کام کیا ہے اس کا بھی حساب ہوگا ۔ کیا ایم ڈی اے بھی بحریہ ٹائون کی طرح پیسے دے کر اپنا حصہ ڈالے گا بحریہ ٹائون اور ایم ڈی اے میں جو افسران کرپشن اور غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے پر کسی کی کوئی توجہ نہیں ۔ سرکلر منصوبے کو بھی ابھی سے کچہرے کے ڈرم میں پھینک دیا ہے۔ آنے والے بجٹ میں اللہ پاک پاکستان کے عوام پر رحم کرے وارنہ حکمران تو لوگوں کو مارنے کا سوچے بیٹھے ہیں ۔کابینہ میں تبدیلی حکومت اور پوری حکومتی ٹیم کی ناکامی ہے ۔ اگر زرداری اور دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہیں تو ملوث افسران کے خلاف بھی نکوائری کرنی چاہئیں۔