‏عیداں تےشبراتاں آئیاں سارے لوکی گھراں نو آئےاو نئیں آئے محمد بخشاجہیڑے آپ ہتھیں دفنائے

مریم نواز شریف کا اپنی والدہ کی وفات کے بعد پہلی شبِ برات پر غم کا اظہار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 اپریل 2019 00:15

‏عیداں تےشبراتاں آئیاں سارے لوکی گھراں نو آئےاو نئیں آئے محمد بخشاجہیڑے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوشز شریف نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد پہلی شبِ برات کی رات اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی وفات پر میاں محمد بخش کا شعر لکھا کہ '‏عیداں تے شبراتاں آئیاں، سارے لوکی گھراں نو آئے، او نئیں آئے محمد بخشا، جہیڑے آپ ہتھیں دفنائے'.

مریم نواز شریف نے اپنی وفات پا جانے والی والدہ کلثوم نواز شریف کے کو یاد کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ خوشی کے موقع پر سبھی لوگوں کے پیارے گھروں کو لوٹ آئے ہیں لیکن وہ نہیں لوٹ سکے جو وفات پا چکے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے ہیں۔

کلثوم نواز شریف 11ستمبر 2018ء کو وفات پا گئی تھیں اور اس وقت ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز ملک سے باہر تھے اور وہ مقدمات کی وجہ سے والدہ کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ کلثوم نواز شریف کی شادی1971ء کو میاں نواز شریف سے ہوئی، ان کے چار بچے ہیں اور وہ تین بار پاکستان کی خاتونِ اول رہیں۔ نواز کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا اور جیتا تھا۔