Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرغیر مشروط اظہار اعتماد

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکان اسمبلی نے نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد کیا وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں،آپ کیساتھ ہیں اورساتھ کھڑے رہیںگے‘ارکان اسمبلی کرپشن کرنیوالے عہدوں پر نہیں رہیںگے،نئے بلدیاتی نظام میںعوام بااختیار ہوںگے ‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

پیر 22 اپریل 2019 19:48

تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرغیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی کانشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اورساتھ کھڑے رہیںگے۔ہم وزیراعظم عمران خان اورعثمان بزدارکے سپاہی ہیں ۔عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔بزدار اچھے وزیراعلیٰ ہیں اورآپ سب کی بات تحمل سے سنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںاس منصب کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سمجھتا ہوں ۔وزیراعظم عمران خان اورآپ نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔پنجاب اسمبلی میںقلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں حصہ لینے پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اضلاع میں جاکرصورتحال کاخود جائزہ لے رہا ہوں،تین دن دورے کیا کروںگا۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میںعوام حقیقی معنوں میں بااختیار ہوںگے۔نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں نئی تبدیلی آئے گی۔سٹیٹس کو ختم کر کے نیا نظام رائج کریںگے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی سرخرو ہوئے ہیں اب بھی سرخروہوںگے۔

انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا۔اراکین اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دیںگے۔وزراء اورسیکرٹریزرمضان بازاروں کے دورے کریںگے۔قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے ۔آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے۔

حالیہ بارشوںسے متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سروے کے بعدکاشتکاروں کی ہرممکن مدد کرینگے۔آپ کی عزت میری عزت ہے ۔کرپشن کرنیوالے عہدوں پر نہیں رہیںگے۔ہماری حکومت نے کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں نئی تحصیلیں اوراضلاع بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اورنئی تحصیلیں اوراضلاع بنانے کے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بھی آن بورڈلیا جائے گا۔

ہر ضلع کے اراکین اسمبلی سے علیحدہ میٹنگ بھی کروںگا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کیلئے نمایاں کام کیا ہے ۔رواں سیشن میں پانچ بل پیش کیے جارہے ہیں۔ اراکین اسمبلی قانون سازی کے عمل میں بھر پورحصہ لیں ۔90شاہراہ قائداعظم پر منعقدہ اجلاس میں سیاسی امور ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی اوردیگر اہم معاملات پر زیر غور آئے۔اجلاس میں سردار عثمان بزدار کے والدسردار فتح محمد خان بزداراور رکن پنجاب اسمبلی احمد علی دریشک کے والدکیلئے فاتحہ خوانی کی۔رکن پنجاب اسمبلی زارانقوی کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات