Live Updates

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ایران میں پاکستانی سرزمین استمال ہونے سے متعلق جو بیان دیا ہے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئیے۔ خورشید شاہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 15:20

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2019ء) : سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خوشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایران میں پاکستانی سرزمین استمال ہونے سے متعلق جو بیان دیا ہے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئیے۔

اپنے ملک کے حوالے سے اس طرح کی بات کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔وزیراعظم نے ایران جا کر کہا کہ دہشت گردی میں پاکستان کی زمین استعمال ہوئی۔ایسے وزیراعظم پر تو آرٹیکل 6 لگنی چاہئیے۔عمران خان نے سیارے پر بیٹھ کر دیکھا تھا کہ وہاں سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں بھی ملتی ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج ِکرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلاول زرداری نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کے مفاد کو نقصانپہنچانے کی کوشش کی ہے، انکا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان انتہائی افسوسناک اوربھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے جو پاکستانکے بیانیے کی نفی ہے۔جب کہ لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف زرداری نے فوج کے خلاف بیان دیا ہے۔ان کا یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات