Live Updates

جمرودڈویژن کے عارضی خاصہ دار فورس کوبھی مستقل کیاجائے،گوہرعلی

ضلع خیبر میں آدھے سے زیادہ عارضی خاصہ دار فورس ہے جس میں 364تحصیل جمرود میں ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 25 اپریل 2019 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) جمرودڈویژن کے عارضی خاصہ دار فورس کے نما ئند ئوں نے مستقل کرنیوالے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے اقدام کو سرا ہتے ہو ئے حکومت سے مطا لبہ کہا ہے کہ عارضی خاصہ دار فورس کوبھی مستقل کیا جا ئے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صدر علی گوہر ،نائب صدر شمشاد خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر میں آدھے سے زیادہ عارضی خاصہ دار فورس ہے جس میں 364تحصیل جمرود میں ہے اور گزشتہ بیس سالوں سے قوم و ملک کی خدمت کر رہے اور باقاعدتربیت یافہ فورس ہے جبکہ ضلع خیبر میں آج بھی آدھے سے زیادہ خاصہ دار فورس اپنی ڈیوٹیاںسر انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ ہر قدم پر ساتھ رہے اورقربانیاں دیں، اور 28سے زیادہ عارضی خاصہ دار اہلکاروں نے جان کے نذانے پیش کئے اور لاتعدادزخمی ہوئے ا نہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض انجام دئے مگر حکومت کی طرف سے نہ تو شہید پیکج میں متاثرہ خاندانوں کو کچھ ملا اور نہ ہی زخمیوں کی علاج معالجہ میں کوئی تعاون ہوئی جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیر اعظم عمران خان ،چیف آف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ضلع خیبر کی دوسرے فورسز کی طرح ہمیں بھی پولیس فورس میں ضم کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات