آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن نے اپنی ڈیمانڈز وزیراعظم پاکستان کو بھجوا دیں

جمعہ 10 مئی 2019 18:46

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کی مجلس عاملہ کے فیصلہ کے مطابق پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر راجا اختر حسین خان اور جنرل سیکرٹری راجا محمد ممتاز خان نے اپنے دستخطوں سے پنشنرز کی ڈیمانڈ وزیراعظم پاکستان، وفاقی مشیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کے نام ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد ، 500 فیصد اور 700 فیصد اضافے کے باعث پنشنرز کو دیئے جانے والے میڈیکل الائونس کا انجماد ختم کیا جائے۔