Live Updates

کیا کسی نے عمران خان کو خودکشی کرتے دیکھا ہے ؟

پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی آئی ایم ایف معاہدے کے بعد وزیراعظم عمران خان پر تنقید، آئی ایم ایف جانے کی صورت میں خودکشی کرنے کا وعدہ یاد دلا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 مئی 2019 11:11

کیا کسی نے عمران خان کو خودکشی کرتے دیکھا ہے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مئی 2019ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر خودکشی کرنے کا وعدہ یاد دلا دیا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیا کیا کسی نے وزیراعظم عمران خان کو خودکشی کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟۔
اس سے قبل پارلیمانی لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کے جتنے بھی دعوے تھے ۔

ووٹ لینے کے لیے فراڈ تھے۔بطور اپوزیشن عمران خان خود آئی ایم ایف کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔خودکشی سے آگے کوئی چیز ہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہئیے۔ خیال رہے سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے یو ٹرن پر وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے عمران خان کی وہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود کشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،جب پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تھا تو صارفین نے خوب تبصرے کیے تھے۔

(جاری ہے)

۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ ماضی کی ایک دھماکہ دار یاد
ایک صارف نے اسد عمر کا حکومت میں آنے سے پہلے اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کا کچھ اس طرح سے موازنہ کیا
ایک صارف نے کہا کہ کیا واقعی عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی۔مجھے ڈر لگ رہا ہے کہیں عمران خان واقعی خود کشی نہ کر لے کیونکہ وہ اپنے الفاظ کے پکے آدمی ہیں
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان جانی براہ مہربانی خود کشی کر لو اب
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان بد ترین وزیر اعظم ہیں مجھے عمران خان نے تو راجہ پرویز اشرف کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے
ایک صارف نے کچھ یوں ٹویٹ کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات