کوئٹہ،ملک کے عوا م کونفاذاسلام ،ترقی وخوشحالی اور امن وعدل کیلئے صدارتی نہیں قرآن کے نظام کی ضرورت ہے،مولاناعبد الحق ہاشمی
Qپاکستان ایک جغرافیہ نہیں ایک نظریہ اور عقیدہ ہے جس سے حکمران ستر سال سے غداری اور بے وفائی کر رہے ہیں ، قرآن کے نظام میں کوئی بھوکا نہیں سوتا،امیر جماعت اسلامی بلوچستان
منگل 14 مئی 2019 21:15
(جاری ہے)
پاکستان کو سالانہ 2220 ارب روپے قرضوں کا سود دینا پڑتاہے اور یہ سود دینے کے لیے مزید قرضے لینا پڑتے ہیں ۔ ہر پاکستانی ایک لاکھ چالیس ہزار کا مقروض ہے ۔ جماعت اسلامی نے سود کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش کیا مگر آئی ایم ایف کے غلاموں کی موجود گی میں اس پر کون عمل کر ے گا ۔
انہوںنے کہاکہ ہماری عدالتوں میں آج بھی وہی انگریز کا قانون ہے اور اللہ کے قانون کو پس پشت ڈال رکھاہے ۔ حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے تین سو پچاس ڈیم بنادیے ہیں مگر کوئی ایک ڈیم دکھانے کے لیے تیار نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں ان لوگوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں وہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ، قرضہ لینے پر خود کشی کو ترجیح دینے والے آج فخر سے بتاتے ہیں کہ انہیں قرضہ مل گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری لڑائی کسی پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ ملک پر مسلط استحصالی اور ظلم و جبر کے نظام سے ہے جس نے عام پاکستانی کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ مسائل سے ہمیں صرف قرآن کا نظام نجات دلا سکتاہے ۔ عوام نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔ ستر سال سے پاکستان کے اقتدار پر قابض عالمی استعمار کی غلام اشرافیہ ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ 27 رمضان کو قائم ہونے والی اسلامی ریاست پر آج بھی وہی انگریز کا نظام مسلط ہے جس سے آزادی کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا تھا ۔ قرآن کا نظام عزت ووقار اور عروج دیتاہے اور جو لوگ اس سے منہ موڑتے ہیں ان کو ذلت و پستی میں پھینک دیتاہے ۔ قرآن چھوڑ دینے کی وجہ سے آج امت کو جس بے توقیری کا سامناہے ساٹھ سے زائد اسلامی ملکوں میں سے کسی ایک ملک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامل نہیں کیا گیا ۔ امت کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھاہے ایک ارب اور ستر کروڑ مسلمان ، تین کروڑ مربع کلو میٹر رقبہ ، 9 بڑے سمندر ، 70 فیصد تیل کی دولت کے باوجود مسلمان بے توقیرہیں ۔ پاکستان جو تیس لاکھ میگاواٹ بجلی سورج کی روشنی سے پیدا کر سکتاہے وہاں اندھیرے ہیں ۔ ملک ایک سو تین ارب ڈالر کامقروض ہے ۔ عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں میسر نہیں مہنگائی کی سونامی نے عوام کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.