Live Updates

اپوزیشن کی احتجاجی تحر یک کی دھمکی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی‘چوہدری محمد سرور

اپوزیشن کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہے مگر احتساب ایک منٹ کیلئے بھی نہیں رُک سکتا ‘گور نر پنجاب کی وفد سے گفتگو

بدھ 15 مئی 2019 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحر یک کی دھمکی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی،اپوزیشن کا جھگڑا صرف احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہے مگر احتساب ایک منٹ کیلئے بھی نہیں رُک سکتا ،پیسہ کمانے کا شو ق رکھنے والوں کو سیاست نہیں کاروبار کر نا چاہیے ،سفارش پر لگنے والے افسران کر پشن ہی کر تے ہیں مگر اب سب فیصلے آئین وقانون اور میرٹ پر ہی ہوں گے،پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیکر سالانہ4سی5ارب ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں ،یونیورسٹیز میں میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں کر یں گے۔

وہ گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف گوجر نوالہ ڈویژن کی6اضلاع کے اراکین اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر ،وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان ،صوبائی وزیر مہر اسلم بھروانہ اور مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء کے سوالات کے جواب اور وزراء سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں مہنگائی اور بے روزگاری سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مسائل بھی شامل ہیں لیکن قوم یہ جانتی ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسوں اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ملکی حالات یہاں تک پہنچے ہیں اور آج اگر اپوزیشن حکومت کے خلاف احتجاج اور جھگڑنے کی باتیں کر رہی ہے تواس کا مقصد بھی صرف یہی ہے کہ کسی صورت احتساب کو روکا جائے مگر وزیر اعظم عمران خان کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انیچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لندن سمیت مغربی ممالک میں صرف وہی لوگ سیاست میں آتے ہیں جن میں عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے اور سیاست میں پیسہ کمانے والے کبھی عوام کی خدمت نہیںکر سکتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے۔گورنر نے کہا کہ حکومتی وزراء عوامی مسائل کے حل کیلئے جس طر ح عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ا س وجہ سے عوام کا حکومت اور حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکراس ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے۔ پارٹی اراکین سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اب پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تفریق یا گروپ بندی نہیں ملک بھر کے عوام بھی عمران خان کی اصولی سیاست کی وجہ سے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو چاہیے وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر یں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات