پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ہوائوں سے موسم خوشگوار ،

بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی ،چھت گرنے سے خاتون جاں بحق پیر محل، شور کوٹ، قصور،جھنگ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

جمعہ 17 مئی 2019 15:52

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ہوائوں سے موسم خوشگوار ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ہوائوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ،بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کوئٹہ میں طوفانی بارش سے چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں اچانک تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بادل چھا گئے اور بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پیر محل، شور کوٹ، قصور،جھنگ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیاجس سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، قلات، لسبیلہ، زیارت، کوہلو سمیت بیشتر اضلاع میں ندلی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کوئٹہ میں طوفانی بارش سے چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔ صوبے میں مزید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔