ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 مئی 2019 11:31

ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، قلات، مکران ڈویژنوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح (ہفتہ کو) ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 22 ،پشاور 21 ، کراچی 28 ،کوئٹہ اورمظفرآباد14 ،مری 12 اورگلگت کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔