Live Updates

مڈٹرم الیکشن کے علاوہ پاکستان کو اس عذاب سے نجات دلانے کے علاوہ کوئی آئینی راستہ نہیں ،احسن اقبال

لله*حکومت نے پانچ سال تباہی کا سفر اسی طرح جاری رکھا توکہیں ہم دنیا کی غلامی کے پھندے میں نہ جکڑے جائیں، ة اپوزیشن جماعتوں میں صلاح مشورے جاری ہیں، ملک کو بچانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے حکومت کو کب دباؤ کے ذریعے مڈٹرم الیکشن کی طرف لایا جائے اس بات کا فیصلہ اپوزیشن کی قیادت صلاح مشورے کے بعد کرے گی، میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 مئی 2019 21:15

dبدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) مسلم لیگ( ن )کے جنرل سیکرٹری اورسابقہ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پانچ سال تباہی کا سفر اسی طرح جاری رکھا توکہیں ہم دنیا کی غلامی کے پھندے میں نہ جکڑے جائیں، اپوزیشن جماعتوں میں صلاح مشورے جاری ہیںاس ملک کو بچانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،اس بات کا انتخاب کیا جائے حکومت کو کب دباؤ کے ذریعے مڈٹرم الیکشن کی طرف لایا جائے اس بات کا فیصلہ اپوزیشن کی قیادت صلاح مشورے کے بعد کرے گی مڈٹرم الیکشن کے علاوہ پاکستان کو اس عذاب سے نجات دلانے کے علاوہ کوئی آئینی راستہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ اس حکومت کو قبل از وقت رخصت کریںہم ان کو ٹیکنیکل بنیاد پر ناک آوٹ نہیں کرنا چاہیے ہم ان کو فل ناک آؤٹ کریں گے تاکہ یہ لوگوں کے سامنے مکمل ایکسپوز ہوں ، اس وقت جب ہمیں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا واسطہ ایسی حکومت سے ہے جیسے اناڑی کے ہاتھ میں استرا دے دیا گیا ہے اور وہ اس کے ساتھ پاکستان کی معیشت کی حجامت کر رہا ہے اس حجامت سے پاکستان کی معیشت کا ہر شعبہ زخمی ہو رہا ہے ،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 151 روپے ہونے سے ملک کو دو دن کے اندر 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا معیشت کو نقصان پہنچاہے آئی ایم ایف سے ناک رگڑ رگڑ کر 6 ارب ڈالر حاصل کیے ہیںاس حکومت کے پاس نفرت اور تکبر ہے پورا ملک امپورٹڈ مشیروں کے حوالے کر دیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ناتجربہ کار اور نااہل اناڑی کھلاڑی ہے آج حکومت بھی عوام کے سامنے ہر شعبہ میں مکمل طور پر بولڈ ہو چکی ہے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو بدترین مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ہے سٹیٹ بینک کے گورنر کو زبردستی تبدیل کرکے آئی ایم ایف کی فرمائش پر ایک جونیئر افسر کو لگا گیا ہے کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ جس سے آپ قرضہ لیں اس کی فرمائش پر اپنے ملک کے خزانے کی چابیاں اس کے حوالے کر دیںیہ بات حکومت اقتصادی معاشی خود مختاری کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے پاکستان پانامہ سازش کی سزا کاٹ رہا ہے پاکستان کی کرنسی کو افغانستان،نیپال،مالدیپ اور بھوٹان سے نیچے لا کر کھڑا کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات