Live Updates

وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ ختم کردیا

وزیراعظم اب عسکری قیادت سے براہ راست بات کیا کریں گے،درمیان میں کوئی نہیں ہوا کرے گا،نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں جہاں سب موجود ہوتے ہیں ، بات کرنا بھی مناسب نہیں ہوتا تھا۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کاتبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 20:49

وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ ختم کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ ختم کردیا، وزیراعظم اب عسکری قیادت سے براہ راست بات کیا کریں گے،درمیان میں کوئی نہیں ہوا کرے گا،نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں جہاں سب موجود ہوتے ہیں ، بات کرنا مناسب بھی نہیں ہوتا تھا۔ انہو ں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائز ر کا عہدہ ختم کردیا ہے۔

یہ جنرل یحیٰ خان کے دور میں بنا تھا۔یحیٰ دور میں پاکستان کے پہلے سکیورٹی ایڈوائزر جنرل غلام عمر تھے، اسد عمر کے والد تھے۔ ذوالفقار بھٹو کے دور میں ٹیکہ صاحب بنے۔ مشرف کے دور میں طارق عزیز تھے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

جنرل کیانی براہ راست آصف زرداری سے بات کرتے تھے۔ نوازشریف سول ملٹری تعلقات کے توازن کیلئے ناصر جنجوعہ کو لے کرآئے۔

یہ وزیراعظم کے اندر ہی ایک سیکرٹریٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی عجیب سا ہوتا ہے۔اجلاس میں وزراء اور سکیورٹی حکام موجود ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ معاملات حکومتی گرفت نکلتے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے علاوہ طبقات کا بہت بڑا حکومت پر پریشر آنے والا ہے۔ تاجروں ، اساتذہ دیگر طبقات کو پتا ہے کہ معاملات وزیراعظم کے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات کا بڑی حد تک اندازہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی بڑھنے پر بات کرنا جائز ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کچھ خاص بات بنی نہیں۔ عید کے بعد پھر اے پی سی بلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے کوئی معیشت بارے سوال کرتا ہے تو وہ کہتا حفیظ شیخ سے پوچھیں۔ مطلب شیخ رشید کو بھی کسی بات پتا نہیں ہوتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات