عوام کا ’’دانہ پانی‘‘ بند کرنا تبدیلی ہے تو لوگ اسے مسترد کرتے ہیں ،سراج الحق
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے معیشت تباہ و برباد ہوگئی ہے -حکومت ہر دن ایکسپوز ہورہی ہے۔حکمرانوں نے مقابلہ کیے بغیر عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے ہیں،امیرجماعت اسلامی
منگل 21 مئی 2019 23:21
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوںنے گلشن راوی میں جماعت اسلامی لاہوراور جے آئی یوتھ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عوامی افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہداور شاہد نوید ملک بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قوم اس وقت ناقابل بیان مصیبت اور پریشانی کا شکار ہے اور عوام کے اندر بے چینی مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ پورا معاشی نظام لاوارث ہوگیاہے اور حکومت کے چہرے سے ہر روز’’ میک اپ ‘‘اتر رہاہے ۔ حکومت اپنے پہلے سو دنوں میں ایکسپوز ہوگئی تھی ، باقی رہی سہی کسر اب نکل گئی ہے ۔ روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہاہے ۔ گزشتہ چار روز میں روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب روپے بڑھ گیاہے اور ابھی قدر میں مزید کمی کے اشارے دئیے جارہے ہیں ۔ انہوںنے پاکستانی سیاست اور جمہوریت میں عدم استحکام کی وجہ ملک میں موروثی سیاست کوقرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیاسی جماعتوں پر چند خاندانوں کے تسلط نے عام سیاسی کارکن کا استحصال کیاہے ۔عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزما کر دیکھ لیا ہے۔سابقہ حکومتوں کے تسلسل پی ٹی آئی سے بھی کسی خیر کی توقع نہیں۔حکومت نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں کا پاس نہیں کیااور محض 10ماہ کے سفر میں ہی پانچ سال کی ناکامیوں کو سمیٹ لیا ہے۔دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ رات کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور بہن فوزیہ صدیقی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کی سرپرستی جاری رکھے گی اور ہم ہر فورم پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی منتظر ہے مگرسابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے امکانات اب بھی موجود ہیں مگر حکومت خود دلچسپی نہیں لے رہی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر جا کر وعدہ کیا تھا وہ عافیہ کی رہائی کے لیے کوشش کریں گے مگر جس طرح سابقہ حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔اسی طرح عمران خان بھی اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدوں کو بھول گئے ہیں۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ اب تو امریکہ کے اندر بھی ڈاکٹر عافیہ کیس کے سرکاری پراسیکیوٹر پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام کیسیز کے فیصلے وہاں کے نظام کی روشنی میں مشکوک ہوگئے ہیں اور دیکھا جارہا ہے کہ جن کیسیز میں اس سرکاری پراسیکیوٹر نے وکالت کی ہے وہ درست بھی ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نئی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹر عافیہ کے مقدمہ کی سرکاری سطح پرپیروی کرکے قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے نئے سرے سے کوشش کرنی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.