سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ ادھار تیل کی ادائیگی جلد کرنے کی کوئی پابندی نہیں
3 سال کے دوران پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی سے 9 ارب 60 کروڑ ڈالرز کا فائدہ ہوگا، معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی ادھار تیل کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی: وزارت خزانہ
محمد علی بدھ 22 مئی 2019 22:51
(جاری ہے)
معیشت کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی سعودی عرب کو ادھار تیل کی رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز کا سالانہ اور تین سال کیلئے 9 ارب ڈالرز سے زائد کا ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اعلیٰ سطح کے رابطے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت مشکل حالات میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خواہاں ہے۔ اسی لیے سعودی حکومت جلد سے جلد پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت برادر دوست اسلامی ملک سے پاکستان کو ادھار تیل فراہمی کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل برآمد کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام تیل کی اُدھار ادائیگی کا طریقہ کار طے کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ سے ہی مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی پہلے مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ان شعبوں میں توانائی، بجلی ،صحت، کھیل ، سیاحت، معدنیات، زراعت سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گا۔گوادر تیل سپلائی کرنے کا مرکز بنے گا۔آئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کو 7ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک مرتبہ پھر سے سعودی عرب پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.