Live Updates

فوج فرشتہ قتل کیس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

معصوم فرشتہ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کونشانہ بنانے والے قابلِ نفرت عناصرسے محفوظ بنانا ہو گا،میجرجنرل آصف غفور کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 23:37

فوج فرشتہ قتل کیس میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے ہر طرح کی مدد ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل ہونے والی 10فرشتہ کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ معصوم فرشتہ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے، واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فوج فرشتہ قتل کیس میں ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا لکھا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کونشانہ بنانے والے قابلِ نفرت عناصرسے محفوظ بنانا ہو گا۔
 یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے علی پور سے اغوا ہونے والی لڑکی کی مسخ شدہ لاش جنگل سے برآمدہوئی تھی۔اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 19مئی کو درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ورثاء نے پولیس پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اس حوالے سے بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرشتہ مہمند 15 مئی کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں گھر کے باہر سے غائب ہوئی۔ والدین چار دن تک تھانے کے چکر کاٹتے رہے لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور ان سے تھانے کی صفائی کرواتے رہے، پولیس والوں نے 10سالہ فرشتہ کے گھر والوں کو کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے ساتھ کسی کے ساتھ گھر سے چلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانے کا ایس ایچ او جو کہ سب انسپیکٹر تھا نے ننھی فرشتہ کے والدین کو ذہنی اذیت دی اور اس کی ننھی بچی کی کردار کشی بھی لیکن 5روز بعد کھتوں سے ننھی بچی کی مسخ شدہ لاش برامد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کر کے پھینک دیا گیا تھا جس کے بعد فرشتہ کی لاش دیکھ کر واضح ہوا کہ اسے کس قدر درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا فرشتہ کے قتل کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ معصوم فرشتہ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے اور فوج فرشتہ قتل کیس میں ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات