Live Updates

ریحام خان مودی کی الیکشن میں جیت پر بھی عمران خان پر تنقید کرنے سے باز نہ آئیں

نریندر مودی کی الیکشن میں جیت کوئی بڑی خبر نہیں،وزیراعظم پاکستان ہمیں ایک ماہ پہلے ہی بتا چکے تھے۔ ریحام خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 15:23

ریحام خان مودی کی الیکشن میں جیت پر بھی عمران خان پر تنقید کرنے سے باز ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) گذشتہ روز بھارت کے لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں بی جے پی کے سربراہ نریندر مودی ایک بار پھر سے کامیاب ہو گئے۔ریحام خان مودی کی الیکشن میں جیت پر بھی عمران خان پر تنقید کرنے سے باز نہ آئیں۔ٹویٹر پر جب ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نریندر مودی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیں گی تو ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی الیکشن میں جیت کوئی بڑی خبر نہیں،وزیراعظم پاکستان ہمیں ایک ماہ پہلے ہی بتا چکے تھے۔

خیال رہے بھارتی انتخابات کے سے قبل غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نریندر مودی کی جیت کو خطے کی خوشحالی سے منسوب کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خانکا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے انتخابات میں مودی پھر سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو امن مذاکرات بحال ہونے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو شاید وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں تھوڑی جھجھک کا شکار ہو تاہم اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو شاید کشمیر کے معاملے پر کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر عام انتخابات میں نریندر مودی کی بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان کو اُس وقت بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عمران خان کے اس بیان کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بھی بنایا تھا۔۔خیال رہے گذشتہ روز بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے انتخابات جیتنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

نریندر مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے مبارکباد کے پیغام پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات واضح جیت پر مبارکباد پیش کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔۔بھارتی وزیراعظم کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات