فرشتہ قتل کیس: غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر 2 چیننلز کو پیمرا کا نوٹس
اجلاس میں اسلام آباد کی رہائشی 10 سالہ فرشتہ کے قتل کی کوریج بھی زیر بحث آئی
جمعہ 24 مئی 2019 20:01
(جاری ہے)
اس موقع پر خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویڑن چیننلز کو سماجی مسائل پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی جرم کو قومیت سے منسلک نہیں کیا جاسکتا اس کے ساتھ انہوں نے نام لیے بغیر معاملیکو سیاسی رنگ دینے پر پشتون تحفظ مومنٹ پر بھی تنقید کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نادرا کے ریکارڈ میں میری ذات افغان ہے لیکن میں پاکستانی ہوں اور اس قسم کے معاملات پر سیاست کرنا درست نہیں‘۔علاوہ ازیں اجلاس میں ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) اور لوک ورثہ کے ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے مابین گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ تو اطلاعات کا کوئی فعال وزیر ہے نہ ہی وزیر مملکت۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وزارت کا منصب گھٹا کر معاونِ خصوصی کی سطح تک لے آئے ہیں جبکہ ملک میں ایک ایسا ادارہ بھی ہے جہاں ترجمان کرنل اور میجر جنرل کے عہدے سے آتا ہے‘۔جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہ ’مجھے وزیر کے اختیارات حاصل ہیں اور بحیثیت ایک ڈاکٹر مجھے معلوم ہے کہ بیماروں کا علاج کس طرح کرنا ہے‘۔ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پچھلی حکومت کے چھوڑے ہوئے میڈیا کے تمام واجبات کی ادائیگی طے پاگئی ہے‘۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اشتہارات کی مد میں گزشتہ دورِ حکومت میں پنجاب پر 57 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا پر 10 کروڑ جبکہ وفاقی حکومت پر ایک ارب 10 کروڑ کے واجبات تھے۔اس کے ساتھ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے واجبات جلد ادا کردیے جائیں گیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.